24 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔جلیلی نےاس ملاقات میں ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعاون کو پورے خطے کے لئے اہم قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان غیر علاقائی طاقتوں کو دونوں ممالک کے باہمی روابط میں خلل ایجاد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس ملاقات میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے بھی ایران کو علاقہ کا ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اور ایران کے درمیان تاریخی اور اور دوستانہ روابط ہیں اور آذربائیجان ایران کے ایٹمی پروگرام کی مکمل حمایت کرتا ہے آذربائیجان کے صدر نے ایران کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

.......

/169